امریکا: 400 سے زائد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی اہلکاروں کی سابق امریکی صدر ٹرمپ کی توثیق

امریکا کے 400 سے زائد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی اہلکاروں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں کھلا خط لکھنے والوں میں سابق وزیرخارجہ مائیک پامپیو، سابق اٹارنی جنرل بل بار، اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب نکی ہیلی بھی شامل ہیں۔

کھلے خط میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بائیڈن ہیرس حکومت نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچادیا، سابق صدر کے دور میں دنیا پُرامن تھی۔خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرحدیں کھول کر دہشت گردوں کا سیلاب امریکا میں داخل کرایا، چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

ساتھ ہی سابق صدر کیلئے ایک پریشان کُن خبر یہ بھی ہے کہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اسقاط حمل کے اہم معاملے پر شوہر کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے کاملا ہیرس کے موقف کی حمایت کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں