امریکا-اسرائیل اور ایران جنگ سے خلیجی سرمایہ کاری خطرے میں پڑگئی

واشنگٹن (ایجنسیاں) امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث امریکا میں خلیجی ممالک کی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔

امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ کے اثرات سے خلیجی ممالک کے بجٹ اور معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے ممکن ہے تین ممالک امریکا میں کیے گئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پورے نہ کریں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدوں میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال کیے گئے تھے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے تھے۔حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔