تہران (ایجنسیاں) عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے حالیہ حملوں کے دوران ایران کے 9 اسپتالوں کو نشانہ بنایا ہے۔رپورٹس کے مطابق اصفہان میں جوہری تنصیبات کے قریب واقع علاقوں میں بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کیے گئے حملوں میں ایک ٹی وی اسٹیشن اور سیکیورٹی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 800 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

