امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 13 صحت مراکز کو نشانہ بنایا گیا: ڈبلیو ایچ او

جنیوا (ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں صحت کے 13 مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 4 ہیلتھ ورکر جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ لبنان میں بھی اسرائیلی حملے کے دوران ایک صحت کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔دوسری جانب ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر اربیل میں امریکی فورسز کے ہیڈکوارٹرز کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔