کیلیفورنیا( غیر ملکی میڈیا، محکمہ موسمیات)کرسمس کے موقع پر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں 1 لاکھ 60 ہزار شہری بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سیلابی پانی مختلف علاقوں میں داخل ہو گیا ہے، سیکڑوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں، جبکہ متعدد گاڑیاں کئی فٹ گہرے پانی میں پھنس گئی ہیں۔ کچھ افراد چھتوں پر پھنس گئے تھے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا۔
شہری حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ چار روز کے دوران آٹھ انچ بارش ہونے کی پیش گوئی بھی جاری کی ہے۔

