امریکا: شدید سردی کی لہر، ہلاکتیں 65 تک پہنچ گئیں

نیویارک(بین الاقوامی میڈیا)امریکا کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں شدید سردی کی لہر کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 65 تک پہنچ گئی ہے جبکہ معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں۔ شکاگو میں درجہ حرارت منفی 14 اور کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ٹینیسی اور مسیسیپی میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ بدھ کو امریکن ایئرلائنز کی 653 پروازیں منسوخ اور ایک ہزار سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔ حکام کے مطابق شدید سردی کی لہر اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔