امریکا: شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان، 11 ہزار پروازیں منسوخ

نیویارک (ایجنسیاں)امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث ملک بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک کے ایئرپورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کی ہے۔ شمال مشرقی امریکا میں پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریاستیں میزوری اور ورمونٹ برفباری کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ جنوبی میساچوسٹس میں اولے بھی گریں۔ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے لیے شدید موسمی وارننگ جاری کی گئی ہے۔