منیاپولس( اے بی سی نیوز، امریکی میڈیا)امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں منگل کے روز فیڈرل ایجنٹس نے عالیہ رحمان نامی خاتون کو گاڑی سے کھینچ کر گھسیٹ دیا۔ عالیہ رحمان نے بتایا کہ اپنی معذوری کا بتانے کے باوجود انہیں جانور کی طرح گاڑی سے نکالا گیا۔
بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی عالیہ رحمان سافٹ ویئر انجینیر ہیں۔ اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ زندہ بچ گئیں۔ عالیہ علاج کیلئے ٹرامیٹک برین انجری سینٹر جا رہی تھیں لیکن نقاب پوش ایجنٹس نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے بے ہوش کر دیا اور بعد میں اسپتال منتقل کیا۔
یہ واقعہ اس جگہ سے صرف دو بلاک دور پیش آیا جہاں 7 جنوری کو فیڈرل ایجنٹس نے 37 سالہ رینی نکول گڈ کو قتل کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق رینی گڈ کے سینے، بازو اور سر میں گولیاں لگیں، اور ابتدائی معائنے میں ہی ان کی موت تصدیق ہو گئی۔
ینی گڈ کی ہلاکت اور عالیہ رحمان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد امریکا میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں اور امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی (ICE) کو شدید جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

