امریکا میں برفانی طوفان: مختلف حادثات میں ہلاکتیں 30 ہو گئیں

واشنگٹن(ایجنسیاں) امریکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے دو تہائی حصے میں شدید سردی جاری ہے، برفباری کے سبب 12 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکا کے 44 ریاستوں میں تقریباً 20 کروڑ افراد کے لیے شدید ترین سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

نیویارک سٹی میں 8 سے 15 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، جبکہ نیویارک کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 49 ڈگری تک گر گیا۔ واشنگٹن میں وفاقی دفاتر آج بند ہیں اور نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسیں جاری ہیں۔