نیویارک(سپیشل رپورٹ)یمن میں امریکی حملے اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار بحری بیڑوں کی تعداد بڑھا کر 2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم چار بی ٹو بمبار طیارے جزیدے ڈیاگو گارسیا Diego Garcia میں امریکی برطانوی فوجی اڈے پر پہنچا دیئے گئے ہیں ۔امریکی بمبار طیارے یمن یا ایران تک پہنچنے کے کافی قریب ہے۔

