واشنگٹن(امریکی میڈیا، رائٹرز، اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے وعدے کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع نے ایلین، غیر زمینی مخلوق، نامعلوم فضائی مظاہر اور ناشناختہ فلائنگ آبجیکٹس سے متعلق سرکاری فائلیں جائزے اور مطالعے کیلئے جاری کر دی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے میں شفافیت یقینی بنانا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے اپنی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ سرکاری دستاویزات اور ریکارڈ عوام کیلئے دستیاب بنائے، جس میں ماضی کی امریکی حکومتیں ناکام رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی دستاویزات اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد اب لوگ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ حقیقت میں کیا ہورہا ہے۔امریکی صدر نے اپنے بیان میں عوام سے کہا کہ وہ جاری کردہ مواد کا جائزہ لیں اور “مزے کریں اور لطف اٹھائیں”۔

