واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکا نے چینی درآمدات پر ٹیر ف میں مزید 20 اضافہ کرتے ہوئے 145 فیصد کردیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نےو ضاحت کی ہے کہ چینی اشیا پر ٹیرف اب 145 فیصد ہوگیا ہے، یہ 125 فیصد نیا ٹیرف پہلے سے موجود 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے جس کے بعد مجموعی شرح 145 فیصد بن جاتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ اقدام کے بعد کہا ہے کہ کل ایک مشکل دن تھاہمیشہ چیزوں کی منتقلی کا عمل خاصا مشکل ہوتا ہے، کل مارکیٹ میں تاریخ کا ایک بڑا دن تھا،جس طریقے سے ملک چل رہا ہے ہم اس سے بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں دنیا ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک کرے، ہمیں لگتا ہے ہم بہت اچھی حالت میں ہیں اور بہت اچھا کررہے ہیں۔چین پر ٹیرف میں مزید اضافے کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی کا راج ہے جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ سنبھلنے پر سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا تھا۔

