امریکا کالبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے شام سے رابطہ

دمشق(ایجنسیاں)لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کیلئےامریکا نے شام کی حکومت سے مدد طلب کرلی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے شام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حزب اللّٰہ کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے اقدامات پر غور کرے۔رپورٹس کے مطابق شام نے اس معاملے پر لبنان کی حکومت سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ لبنان کی سرحد پر ہزاروں شامی فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

شامی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد پر فوج کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہے اور اس کا مقصد استحکام اور سرحدی کنٹرول کو یقینی بنانا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کی حکومت اور افواج کا لبنان کی فوج کے ساتھ رابطہ بھی جاری ہے۔حکومتِ شام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی مداخلت کا فیصلہ حالات اور ملکی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔