امریکا: کتے کا سر پلاسٹک کے پیالے میں پھنس گیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک کتے کا سر پلاسٹک کے پیالے میں پھنس گیا۔ کافی کوشش کے بعد اسے اس مشکل سے نجات دلادی گئی۔

اس حوالے اس ہفتے کے اوائل میں دی مین ویل پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ایک کتا جس کا سر اور چہرہ ایک پلاسٹک کے بڑے سے پیالے میں پھنسا ہوا تھا اسے پریشانی میں پھرتا دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

جس پر پولیس کے اینیمل کنٹرول کے افسروں اور شہریوں نے کتے کو تلاش کرکے پکڑا اور اسے ویٹرنری لے جاکر اس مشکل سے نکالا گیا۔

پولیس اور متعلقہ محکموں کے اس اقدام کو شہریوں نے سراہا اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب تعریف کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں