امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ٹیکس فراڈ کیس میں اپنا جرم قبول کر لیا ۔ہنٹر بائیڈن پر کل 9 الزامات ہیں ، جن میں تین سنگین جرائم کے ذمرے میں آتے ہیں ۔اعتراف جرم پر 17 سال جیل کی سزا ہو سکتی ہے ۔امریکی صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے عدالت میں جاری مقدمات پر جرم قبول کر لیا ۔ کل 9 ٹیکس کے سنگین الزامات کا سامنا ہے ۔ ہنٹر بائڈن پر 14لاکھ ڈالر ٹیکس فراڈ کا الزام ہے ۔
ہنٹر بائیڈن ابھی 16 دسمبر تک ضمانت پر ہیں ، عدالت نے ان کے جرم قبول کرنے کی درخواست قبول کر لی تو 17 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے ۔دوسری طرف امریکی صدر بائیڈن اپنے بیٹے کو اپنی صدارت میں معافی دے سکتے ہیں لیکن گزشتہ روز صدر بائیڈن کی طرف سے بیان سامنے آیا تھا کہ وہ ہنٹر کو سزا کی صورت میں صدر کی حیثیت سے معافی نہیں دیں گے ۔