امریکی اداکارہ جینیفر اینسٹن ایک ٹی وی شو کی شوٹنگ کے دوران مشکل میں پھنس گئیں اور انہیں غصہ آگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک سے 55 سالہ جینیفر اینسٹن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں انہیں ایک سین کی شوٹنگ کے دوران مظاہرین کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔سین کی شوٹنگ میں ہالی ووڈ اداکارہ پر مظاہرین کی جانب سے آئل پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حالانکہ یہ شو کی شوٹنگ تھی تاہم پھر بھی کسی وجہ سے اداکارہ غصے میں نظر آئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے مبینہ غصے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے جبکہ مداح بھی اس وجہ کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب دکھائی دے رہے ہیں۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days