امریکا میں صدارتی الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اس سے قبل صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو امریکی امیدوار اور ٹرمپ کو فراڈ قرار دے دیا گیا۔امریکا میں رواں سال نومبر میں اگلے چار سالہ مدت کے لیے صدارتی الیکشن ہوں گے جس میں ری پبلیکنز کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امیدوار ہیں تو دوسری جانب ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کو نامزد کیا ہے اور دونوں امیدوار بھرپور طریقے سے اپنی اپنی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کر رہے ہیں۔صدارتی انتخابات کے سلسلے میں شکاگو میں چار روزہ ڈیموکریٹک نیشنل کنونش جاری ہے۔ کنونشن کے پہلے روز مقررین اور شرکا نے کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جب کہ ان کے حریف ٹرمپ پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈی این سی سے سینیٹرز، ارکان کانگریس، میئر اور یونین رہنماؤں نے خطاب کیا، جس می مقررین نے کاملا ہیرس کو امریکی عوام کی حقیقی امیدوار جب کہ ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو فراڈ قرار دیا۔سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن اور موجودہ صدر بائیڈن نے آج ڈی این سی کے اختتامی سیشن سے خطاب کیا ہے، جب کہ سابق صدر اوباما کل، بل کلنٹن پرسوں اور کاملا ہیرس آخری روز خطاب کریں گی۔