امریکی بوئنگ کمپنی کے 30ہزارملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ملنے پر ہڑتال

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ملازمین نے تنخواہوں میں مطلوبہ اضافہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے 30 ہزار ملازمین نے کمپنی اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ اور یونین لیڈر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت بوئنگ ملازمین کو 4 سال کے دوران تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم اس پر ووٹنگ کے بعد 95 فیصد ملازمین نے اسے مسترد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق یونین نے اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافہ کرانے کا ٹارگٹ طے کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں