پاکستان انسٹیٹوٹ آف لیجسلیٹیو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ امریکی قرارداد میں جو بات کی گئی ہے وہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں بھی کر رہی ہیں لہٰذا الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
احمد بلال محبوب نے کہا کہ امریکی قرارداد کے مقابلے میں 90 فیصد اراکین پارلیمنٹ کا ساتھ دینا ضروری ہے وگرنہ یہ ایک کمزور قرار داد ہوگی۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے امریکی ایوان نمائندگان پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے قرار داد پاس نہیں کر سکتی۔
تحریک انصاف کے شعیب شاہین نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف تحقیقات صرف جوڈیشل کمیشن کے تحت کروانا پڑیں گی۔