کراچی(سپیشل رپورٹ) پاکستان انسانی رشتے کبھی ختم نہیں ہوتے اور حقیقی انسانیت وہی ہے جو رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق سے بالا ہو۔کراچی میں ایک خصوصی اسکول میں سفیرِ عالمی امن پروگرام کے تحت محمد عامر صدیقی (صحافی، ویانا، آسٹریا) نے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے بچے موجود تھے جنہوں نے یکجا ہو کر دعا کی اور محبت و امن کا پیغام دیا۔
محمد عامر صدیقی نے اس موقع پر کہااگر آپ سچی انسانیت کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو ان معصوم بچوں کی مسکراہٹ اور دعاؤں کو دیکھیں۔ یہی انسانیت کا اصل چہرہ ہے۔ دنیا کو ان بچوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ دلوں کو جوڑنے کیلئےمذہب یا زبان کی نہیں بلکہ خلوص اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ اقدام نہ صرف بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک روشن مثال تھا بلکہ عالمی امن کے فروغ کیلئے ایک چھوٹا مگر پُراثر قدم بھی۔

