نیویارک(نمائندہ خصوصی)ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کے فیصلے کو امریکی عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔شہری حقوق کی تنظیموں کے ایک گروپ نے امریکی محکمۂ خارجہ کے خلاف نیویارک کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پالیسی امیگریشن قانون کی دہائیوں پر محیط مستحکم بنیاد کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ویزہ پروسیسنگ روکنے کی پالیسی کے خلاف حکمِ امتناع جاری کیا جائے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ معطل کرنے کا فیصلہ 21 جنوری سے نافذ العمل ہے۔

