بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انو کپور نے فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ انو کپور سے میڈیا نے چندی گڑھ ایئر پورٹ پر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی طرف سے کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ردعمل مانگا۔
اس پر لیجنڈری اداکار نے پہلے تو اداکارہ کو پہنچانے سے انکار کیا تاکہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کیا جاسکے اور استفسار کیا کہ کنگنا رناوت کون ہے؟ کیا وہ خوبصورت ہے؟
انو کپور جو آج کل اپنی فلم ’ہمارے بارہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی کنگنا رناوت سے متعلق سوال کیا۔
انہوں نے پہلے بالی ووڈ کوئین کو پہنچانے سے انکار کیا اور کہا کہ یہ کنگنا جی کون ہیں؟ پلیز بتاؤ نہ کون ہیں؟ ظاہر ہے آپ پوچھ رہے ہیں تو کوئی بہت بڑی اداکارہ ہوں گی، خوبصورت ہیں کیا؟
اس پر میڈیا نے انہیں بتایا کہ اداکارہ حال ہی میں ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں، جس پر انو کپور نے کہا کہ اوہ، وہ بھی منتخب ہوگئیں؟ اب تو بہت طاقتور ہوگئی ہیں، کنگنا رناوت کو خاتون سیکیورٹی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔