انڈر 19 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

ونڈہیوک، نیمیبیا (آئی سی سی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

ونڈہیوک میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے 7 وکٹ پر 235 رنز بنائے، جبکہ آسٹریلیا نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کے اسٹیون ہوگن نے شاندار 115 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نتیش سیموئل نے ناقابل شکست 77 رنز بنائے۔