انڈر 19 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی

ہرارے ( آئی سی سی)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو 37 رنز سے شکست دی۔ پاکستان نے گرین شرٹس کے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 173 رنز بنائے۔میچ ہرارے میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی بولنگ لائن نے محنت کی مگر بیٹنگ لائن کارکردگی نہ دے سکی۔ یوں پاکستان اپنے پہلے ہی گروپ میچ میں ہار گیا۔

پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دے سکا۔ انگلینڈ نے 46.5 اوورز میں 210 رنز بنائے، جس میں فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ لیگ اسپنر احمد حسین نے کہا کہ وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار تھی اور سادہ سا پلان تھا کہ ڈاٹ بال کرانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کے تمام فیلڈرز اچھے ہیں اور رن آؤٹ میں ایک دوسرے سے مقابلہ ہوتا ہے۔ احمد حسین نے اپنی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں موسیقی بہت پسند ہے اور روم میٹ کے کہنے پر وہ گانا بھی گاتے ہیں۔