ہرارے(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔میچ میں زمبابوے کی ٹیم 45ویں اوور میں 158 رنز پر آؤٹ ہوئی، جس کے بعد گرین شرٹس نے ہدف صرف 17ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اوپنر سمیر منہاس نے 114 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلیں، جبکہ محمد شایان 38 اور عثمان خان 2 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے اپنے جذبے اور مہارت سے قوم کو فخر سے معمور کیا۔ انہوں نے سمیر منہاس کی متاثر کن کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔

