انگلینڈ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی جانب سے سندرلینڈ میں مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنڈرلینڈ میں مظاہرین نے پولیس پر اینٹوں، بوتلوں اور آگ بجھانے والے آلات سے حملے کیے۔
مظاہرین کی جانب سے مقامی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا گیا جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
نارتھمبریا پولیس کا کہنا ہے کہ سنڈرلینڈ اور لیورپول میں ہنگامہ آرائی، صورتحال ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب ساؤتھ پورٹ میں 3 بچوں کے قتل کے واقعے پر برطانیہ کے علماء کرام نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور مقتول بچوں کی یاد میں جائے وقوعہ پر پھول رکھے۔
اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور رواداری، دیگر مذاہب کے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، یہاں پر مقامی لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔