کولمبو (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 49ویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں اپنے تمام میچز جیت لیے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔
میچ کے نتیجے کے بعد ایونٹ میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بدستور قائم ہیں۔ پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے سری لنکا کے خلاف اپنا آخری میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ بہتر رن ریٹ بھی یقینی بنانا ہوگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم میچ کل کھیلا جائے گا جس کے نتیجے پر گروپ کی پوزیشنز کا فیصلہ ہوگا۔

