انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، ٹوم لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔کین ولیمسن کی گروئن انجری سے چھٹکارا پانے کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی۔بولنگ آل راؤنڈر نیتھن سمتھ کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔میچل سینٹنر کو دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئےشامل کیا گیا ہے۔اسپنرز اعجاز پٹیل اور ایش سوڈھی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
کین ولیمسن کے لیے مارک چیپمین کو جگہ خالی کرنا پڑی ہے۔بین سئیرز اور کائل جیمیسن ری حیب کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔نیوزی لینڈ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 نومبر سے شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کی یہ آخری ٹیسٹ سیریز ہے۔