ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی)اونٹاریو لبرل پارٹی کی سربراہ بونی کرومبی اپنی ہی نشست مسس ساگا ایسٹ-ککزوِل میں شکست سے دوچار ہوگئیں۔ وہ تقریباً دو سال سے پارٹی کی قیادت کر رہی تھیں۔یہ شکست مسسی ساگا کی سابق میئر کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی،وہ 10 سال سے شہر کی قیادت کر رہی ہیں۔

اس نشست پر پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سیلویا گوالٹیری کامیاب ہوئیں، جو برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن کی ساس بھی ہیں۔اونٹاریو کی سیاست میں یہ نتائج ایک بڑا موڑ ثابت ہوسکتے ہیں، خاص طور پر لبرل پارٹی کے مستقبل اور کرومبی کی قیادت کے حوالے سے۔انہوں نے شکست کے باوجود پارٹی کی قیادت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کرومبی نے اپنی شکست تسلیم کرنے والی تقریر (Concession Speech) کے دوران مسس ساگا کنونشن سینٹر میں کہا”میں لبرل پارٹی کی قیادت جاری رکھوں گی۔”لبرل پارٹی نے کافی نشستیں حاصل کر لیں تاکہ وہ اپنی باضابطہ پارٹی حیثیت دوبارہ حاصل کر سکے، لیکن وہ کوئینز پارک میں سرکاری اپوزیشن بننے کیلئے درکار نشستیں حاصل کرنے میں ناکام رہی۔فیصلہ اونٹاریو کی لبرل پارٹی کیلئے اہم ہوسکتا ہے، جو سالوں سےسیاسی حیثیت بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔
بونی کرومبی نے اپنی انتخابی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دھچکا ضرور ہے، لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لبرل پارٹی نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔”یہ ایک مشکل رات رہی، لیکن ہم نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے۔ ہماری پارٹی نے دوبارہ اپنی پہچان بنائی ہے، اور ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔”
لبرل پارٹی نے اپنی سرکاری حیثیت تو بحال کر لی، لیکن وہ اونٹاریو کی سرکاری اپوزیشن بننے میں ناکام رہی۔کرومبی نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت جاری رکھیں گی تاکہ لبرلز کو مستقبل میں مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ “اونٹاریو لبرل پارٹی واپس آ چکی ہے”.
انتخابی شکست کے باوجود، بونی کرومبی نے اپنی پارٹی کی پیش رفت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ۔ “لوگوں نے ہمیں نظرانداز کر دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ اونٹاریو لبرل پارٹی ختم ہو چکی ہے، لیکن آج آپ نے انہیں غلط ثابت کر دیا!” “اونٹاریو لبرل پارٹی نے دوبارہ باضابطہ پارٹی کا درجہ حاصل کر لیا ہے.یہ بڑی کامیابی ہے۔”
“ہم نے اپنے ووٹوں کا تناسب نمایاں طور پر بڑھایا ہے. یہ ہمارے لیے ایک بنیاد ہے جس پر ہم مزید ترقی کریں گے۔” ذاتی شکست کے باوجود، کرومبی نے پارٹی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ “آج رات ہم اپنے تمام نئے ایم پی پیز کی کامیابی کا جشن منائیں گے اور اس بات کا جشن منائیں گے کہ ہم نے اپنی پارٹی کا درجہ بحال کر لیا۔ لیکن کل سے، ہم دوبارہ کام پر لگیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ باقی لوگ بھی اپنا کام کریں!”
کرومبی نے پروگریسو کنزرویٹو پارٹی کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا “آپ نے اونٹاریو کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا، لیکن آپ نے اسے نظرانداز کر دیا!” “اونٹاریو، میں یہاں ہوں اور آج میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں اپنی قیادت جاری رکھوں گی!” کرومبی نے تسلیم کیا کہ ان کی پارٹی یہ الیکشن جیت نہیں سکی، لیکن ان نتائج نے اونٹاریو میں لبرل پارٹی کے مستقبل کی تعمیر کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔

