اونٹاریو (نمائندہ خصوصی)مظہر شفیق اسکاربرو سنٹر پروونشل لبرل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کی آواز کو صوبہ اونٹاریو کے مستقبل میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
اسکاربرو کے متحرک، متنوع اور باہمت عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مظہر شفیق اسکاربرو سنٹر پروونشل لبرل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ کامیابی کے بعد اپنے فیس بک پیغام میں انہوں نے کہا”صدر منتخب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اسکاربرو ایک زندہ دل، متنوع اور باہمت کمیونٹی ہے اور میں پُرعزم ہوں کہ ہماری آواز صوبہ اونٹاریو کے مستقبل کی تشکیل میں شامل ہو۔ ہم سب مل کر ایک زیادہ مضبوط اور شمولیتی صوبہ تعمیر کریں گے جو موقع، ہمدردی اور ترقی کی بنیاد پر قائم ہوگا۔ آئیے، مل کر کام کا آغاز کرتے ہیں۔”
مظہر شفیق کی کامیابی پرقیصر ڈار، احسن ضیاء، مرتضی جوئیہ،دانیال ابراہیم ،سکھونٹ ٹھیٹھی،مرزاذوالفقارچودھری، شہباز چوہدری، صفدر حسین،خالدعلوی، عزیز چوہدری،عظیم رضوی،ڈاکٹررابعہ رضوی،باباعرفان ملک،حفظہ موسیٰ، نویدچودھری، زاہدخان،بنٹی جٹ،رضوان پاشا،مرزانسیم بیگ، راشد مختار اور طارق خان اور’جنگ نیوزکینیڈا‘ نے خصوصی مبارکباددی ہے۔

