ٹورنٹو (نمائندہ خصوصی) اونٹاریو کے وزیرِ خزانہ پیٹر بیتلنفالوی (Peter Bethlenfalvy) نے صوبے کا 2025 فال اکنامک اسٹیٹمنٹ اسمبلی میں پیش کر دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ رواں مالی سال 13.5 ارب ڈالر کے خسارے میں رہے گا۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ “یہ مشکل وقت ہمیں مالی استحکام برقرار رکھنے، توازن کی بحالی اور اونٹاریو کے کارکنوں و صنعتوں کو غیر یقینی حالات سے تحفظ دینے کا تقاضا کرتے ہیں۔”
“سست معاشی ترقی اور چیلنجنگ لیبر مارکیٹ”
فال اکنامک اسٹیٹمنٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ صوبے کی معیشت سست روی کا شکار ہے۔
حقیقی جی ڈی پی میں صرف 0.8 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.8 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
روزگار میں مجموعی طور پر 0.5 فیصد کمی دوسری سہ ماہی میں ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ اگلے سال مزید کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
” مالی خسارہ اور قرضہ”
صوبے کا خسارہ 13.5 ارب ڈالر تک محدود ہونے کا امکان ہے (گزشتہ بجٹ میں 14.6 ارب ڈالر تخمینہ تھا)۔حکومت کا ہدف ہے کہ 2027-28 تک بجٹ متوازن کر لیا جائے۔اسی سال صوبے کا نیٹ قرضہ 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
” سرمایہ کاری اور تجارتی اقدامات”
حکومت نے نئی سرمایہ کاری محدود رکھی ہے مگر چند اقدامات شامل کیے ہیں.
“مینوفیکچرنگ انویسٹمنٹ ٹیکس کریڈٹ میں توسیع”
100 ملین ڈالر کا اضافہ ایسے فنڈ میں جو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو نئی منڈیوں میں داخل ہونے میں مدد دیتا ہے۔”پروٹیکٹنگ اونٹاریو اکاؤنٹ” کے 5 ارب ڈالر میں سے 4 ارب ڈالر ابھی تک مختص نہیں کیے گئے۔
“رہائش کے شعبے میں کمی”
صوبے نے رواں سال 64300گھروں کی تعمیر کا تخمینہ لگایا ہے — جو پچھلے بجٹ کے 71800گھروں کے اندازے سے کم ہے۔2028 سے پہلے 80000گھروں سالانہ کی رفتار حاصل ہونے کی توقع نہیں۔

“اپوزیشن کی شدید تنقید”
لبرل فنانس نقاد اسٹیفنی بومن نے کہا کہ حکومت “حالات کے تقاضوں پر پوری نہیں اتر رہی” کیونکہ کوئی نیا روزگار یا تحفظی منصوبہ شامل نہیں۔”بے روزگاری نو سہ ماہیوں سے بڑھ رہی ہے، جو امریکی ٹیرف سے پہلے شروع ہوئی تھی۔”
این ڈی پی کی نقاد جیسیکا بیل نے کہا کہ”فورڈ کا فال اکنامک بیان بے جان ہے۔ 7.8 فیصد بے روزگاری کے باوجود کوئی روزگار منصوبہ نہیں، نوجوانوں میں پانچ میں سے ایک بے روزگار ہے، اور گھروں کی تعمیر کا ہدف ترک کر دیا گیا ہے۔”
“دیگر مالی و پالیسی اقدامات”
کانٹنجنسی فنڈ میں 2 ارب ڈالر کے اضافے سے رقم بڑھا کر 4.5 ارب ڈالر کر دی گئی۔
ریزرو فنڈ کو 2 ارب ڈالر پر برقرار رکھا گیا۔
پنشن سسٹم میں نئی اسکیم “Variable Life Benefit” متعارف کرانے کی تیاری۔
رائیڈ شیئرنگ ضوابط کو پورے اونٹاریو میں یکساں کرنے کیلئےمشاورت شروع ہوگی۔
“پہلے سے اعلانات”
پہلی بار گھر خریدنے والوں کیلئےHST ریبیٹ۔
ہوم کیئر کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی رقم۔
الیکشن قوانین میں تبدیلیاں: مقررہ تاریخیں ختم، سیاسی چندہ کی حد 5,000 ڈالر تک بڑھائی گئی۔
کلائمیٹ ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اب گرین ہاؤس گیس ہدف یا کلائمیٹ پلان تیار کرنے کی قانونی پابندی نہیں ہوگی۔

