اونٹاریو (نمائندہ خصوصی) –کینیڈاکے دارالخلافہ اٹاواسمیت ٹورنٹو ،مسّی ساگا،ہملٹن،نیاگرہ فالز اور گرد و نواح کے دوسرے شہروں میں اس وقت شدید گرمی کی لہر جاری ہے، محکمہ موسمیات نے خطرناک حد تک بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر ہیٹ وارننگ جاری کر دی ہے۔
مسی ساگا میں آج شدید گرمی اور زائد نمی کی لہر برقرار ہے. آج رات 12:00 بجے تک (EDT) نافذ رہے گی۔یومیہ درجہ حرارت 30–33 رہنے کا امکان ہے جبکہ humidex (محسوس درجہ حرارت) 38–43 تک پہنچ سکتا ہے۔رات کے واقت 23–20ڈگری تک رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، بدھ کی شام سے موسم میں بہتری کی امید ہے، جبکہ جمعرات سے جنوبی اونٹاریو میں درجہ حرارت درمیانے 20s میں آ سکتا ہے، جو نسبتاً زیادہ آرام دہ ہو گا۔
محسوس گرمی Humidex 38‑43 °C، انتہائی ناپسندیدہ گرمی کا احساس،پائیدار گرمی دن میں کم چھاؤں، رات میں کم تھنڈک،صحت کے خطرات حرارے کی بیماری (Heat exhaustion) اور ہیٹ اسٹروک کا امکان بھی بڑھ گیا ہے.خطرے میں افراد بزرگ، بچے، حاملہ خواتین، تنہائی میں رہنے والے افراد اور دیگر کمزور افراد کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہے.
محکمہ موسمیات کینیڈا (Environment and Climate Change Canada) نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی اونٹاریو بشمول مسی ساگا میں گرمی کی شدید لہر بدھ (30 جولائی) تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
موجودہ موسم میں دن کا درجہ حرارت: 30 تا 33 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ محسوس درجہ حرارت (Humidex): 38 تا 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے.رات کا درجہ حرارت: 19 تا 21 ڈگری ہوسکتا ہے.یہ درجہ حرارت نہ صرف دن کے اوقات میں خطرناک ہیں بلکہ رات کو بھی نیند میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔

