اوور سائز شرٹ پہننے پر کترینہ کیف سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئیں

ممبئی( نمائندہ خصوصی)معروف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر سوشل میڈیا پر افواہوں کی زد میں ہیں۔ اوور سائز شرٹ پہننے کے باعث ان کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف کو حال ہی میں اپنے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ بھارتی شہر علی باغ روانہ ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں سے ان کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ نے ڈھیلا ڈھالا اور اوور سائز لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

افواہوں کو مزید تقویت اس بات سے ملی کہ جوڑا مبینہ طور پر چھٹیوں کے لیے روانہ ہوا ہے، تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہو سکتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کترینہ کیف کے متعلق ایسی خبریں زیرِ گردش آئیں ہوں۔ ماضی میں بھی ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں متعدد مرتبہ سامنے آچکی ہیں، مگر اداکارہ یا ان کے شوہر کی جانب سے ان افواہوں کی کبھی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی دسمبر 2021ء میں ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں مختلف تقاریب اور تعطیلات پر ایک ساتھ نظر آتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں