اوٹاوا: آر سی ایم پی نے سائبر کرائم اور مالی فراڈ کی رپورٹنگ سسٹم متعارف کرادیا

اوٹاوا ( نمائندہ خصوصی)کینیڈا کی رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس (RCMP) نے سائبر کرائم اور مالی فراڈ کی رپورٹنگ کیلئے نیا عوامی پلیٹ فارم reportcyberandfraud.canada.ca کے نام سے متعارف کرا دیا ہے۔

اس نظام کے ذریعے شہری اب آن لائن طریقے سے سائبر جرائم، فراڈ، شناختی چوری، اور آن لائن اسکیمز کی فوری رپورٹ درج کر سکتے ہیں۔نئے پلیٹ فارم کا مقصد رپورٹنگ کے عمل کو سادہ، مربوط اور مؤثر بنانا ہے تاکہ سائبر خطرات کے خلاف فوری تفتیش اور مشترکہ ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔

اس اقدام کی حمایت کرنے والی Greenvault Inc. اور RCMP نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سائبر حملوں یا مالی دھوکہ دہی کی صورت میں اس سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست رپورٹ کریں تاکہ کینیڈا کے اجتماعی سائبر سیکیورٹی نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ترجمان RCMP کا کہنا ہے”یہ نیا سسٹم کینیڈین عوام کو بااختیار بنائے گا، تاکہ وہ بروقت اطلاع دے کر اپنے اور دوسروں کے ڈیجیٹل اثاثوں کا بہتر تحفظ کر سکیں۔”

سائبر جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیشِ نظر RCMP کا یہ قدم ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ نظام نہ صرف شہریوں کو محفوظ آن لائن ماحول فراہم کرنے میں مدد دے گا بلکہ کینیڈا میں ڈیجیٹل فضا کے استحکام اور اعتماد کو بھی فروغ دے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں