اوٹاوا: سلام پاکستان کینیڈا کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

اوٹاوا: ایس این ایم سی مسجد میں سلام پاکستان کینیڈا کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ قائم مقام ہائی کمشنر شاہ فیصل کاکڑ نےتقریب سے خطاب کیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب حضرت محمد ﷺ کی ولادت کی یاد منانے کیلئے منعقد کی گئی تھی اور اس میں مختلف طبقے کے افراد نے شرکت کی، جو حضور ﷺ کی ابدی میراث پر غور و فکر کے خواہاں تھے۔

شاہ فیصل کاکڑ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ حضرت محمد ﷺ کے لیے حقیقی عزت اور محبت کا مظاہرہ صرف تقریبات یا عقیدت کے اظہار تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمارے روزمرہ کے اعمال میں جھلکنا چاہیے۔ انہوں نے حاضرین کو حضور ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی، جن میں شفقت، انصاف، اور عاجزی جیسی خوبیاں شامل ہیں۔ “آج جب ہم اس اہم موقع کا جشن منا رہے ہیں تو ضروری ہے کہ ہم یہ غور کریں کہ ہم اپنے محبوب نبی محمد ﷺ کی یاد کو بہترین طریقے سے کیسے خراج تحسین پیش کر سکتے ہیں۔” جناب کاکڑ نے کہا۔ “نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ایک لازوال رہنمائی ہیں، اور ان اقدار کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں نافذ کرنا ہی ان کے لیے بہترین خراج ہے۔ اس طرح ہم نہ صرف ان کی میراث کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اپنی کمیونٹی میں بھی مثبت کردار ادا کرتے ہیں اور اتحاد اور سمجھ بوجھ کے جذبات کو فروغ دیتے ہیں۔”

سلام پاکستان کینیڈا کی جانب سے منعقد کی گئی اس تقریب نے پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور مذہبی رہنماؤں کو جمع کیا تاکہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات پر روشنی ڈالی جا سکے۔ قائم مقام ہائی کمشنر نے خطاب میں حضور ﷺ کی میراث کو بیان کرتےاصولوں ہمدردی اور انصاف پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں