اوٹاوا (نامہ نگار)ماحولیاتی کینیڈا نے دارالحکومت اوٹاوا میں برف باری کی وارننگ جاری کی ہے، جس کے تحت آج صبح سے شام تک 20 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔وارننگ کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے برفباری کا آغاز ہوگا، جس کے دوران 5 سے 10 سینٹی میٹر برف پڑے گی، جبکہ شام تک مزید 5 سے 10 سینٹی میٹر برفباری متوقع ہے۔
ماحولیاتی کینیڈا کے مطابق “ایلبرٹا کلپر” طوفان علاقے میں برفباری لائے گا، جو بعض اوقات شدید ہو سکتی ہے۔ برفباری مغرب سے مشرق کی جانب رات تک ختم ہونے کی توقع ہے اور اس دوران سڑکوں اور پیدل راستوں پر سفر مشکل ہو سکتا ہے۔
شہریوں اور موٹر گاڑیوں کے مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ آج اوٹاوا میں آمد و رفت سست ہوگی۔ شہر کی سڑکوں اور پیدل راستوں کو صاف کرنے کیلئے500 سے زائد مشینری تیار رکھی گئی ہے۔اوٹاوا کی برف باری کا اثر بروک ویل، پریسکوٹ، کورنوال، مورسبرگ، کنگسٹن، اوڈیسا اور اوٹاوا ویلی تک پہنچ سکتا ہے۔
آج: برفباری، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت -2 °C
رات: مقامی طور پر برف کے ساتھ سردی، کم سے کم درجہ حرارت -9 °C
جمعرات: ہلکی برفباری، مزید 2 سے 4 سینٹی میٹر برف، درجہ حرارت -9 °C
جمعہ: دھوپ اور بادل کا ملا جلا موسم، زیادہ سے زیادہ -6 °C
ہفتہ: بادل زیادہ، 60 فیصد امکان برف باری، زیادہ سے زیادہ -5 °C
اتوار: دھوپ اور بادل کا ملا جلا موسم، 40 فیصد امکان برف باری، زیادہ سے زیادہ -10 °C
اس موسم میں معمول کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ -3 °C اور کم سے کم -10 °C ہوتا ہے۔

