اوٹاوا(نمائندہ خصوصی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کی 45ویں پارلیمنٹ کے نئے پاکستان–کینیڈا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے اراکین کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر محمد سلیم نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، اور پارلیمانی روابط ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب میں اراکینِ پارلیمنٹ نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

