اوٹاوا:ممبرپارلیمنٹ اقرا خالد کی میزبانی میں” Rideau Hall Cricket Ground میں دوسرا سالانہ کرکٹ میچ منعقد کیا گیااور ممبرپارلیمنٹ نے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ ایک شاندار شام گزاری! کینیڈا بھر سے کرکٹ کی تنظیمیں، کھلاڑی، اور شائقین ایک ساتھ اوٹاوا میں جمع ہوئے تاکہ اس کھیل کی حمایت کریں اور ہماری متنوع کمیونٹیز میں اس کی غیر معمولی ترقی کو اجاگر کریں۔ آئیں ہم کرکٹ کے لیے ملک بھر میں مزید پہچان اور تعاون کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔”
کرکٹ کینیڈا میں تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ہےاور کینیڈاکرکٹ کےمیدانوں اور سہولیات میں سرمایہ کاری کی اہمیت، شرکت کو فروغ دینا، اور یہ کہ کیسے یہ کھیل نوجوانوں، خواتین اور پسماندہ کمیونٹیز کے لیے ایک متحد کرنے والی جگہ بن گیا ہے۔