اپنے خلاف بات پر کچھ نہیں کرنا چاہتا، چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی جنرل کی جانب سے رؤف حسن کی توہین آمیز پریس کانفرنس کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنے خلاف کہی ہوئی بات پر کچھ نہیں کرنا چاہتا، بچپن میں والدہ کہتی تھیں جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ توہین آمیز نیوز کانفرنس رؤف حسن نے بھی کی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ یہ رؤف حسن کون ہے؟

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ رؤف حسن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہوں نے جناب چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بارے میں ایسے توہین آمیز الفاظ کہے ہیں جو دُہرانا بھی نہیں چاہتے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں کچھ نہیں کرنا چاہتے کہ بچپن میں والدہ کہتی تھیں جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں