اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تو انسٹاگرام پر سیکڑوں سوالات کی لائن لگ گئی۔

مداحوں نے اداکارہ سے ذاتی زندگی، پسند نا پسند سے لے کر پروفیشنل لائف سمیت دیگر سوالات کیے جس کے مہوش حیات نے جوابات بھی دیے۔

ایک سوال کا مہوش حیات نے جواب دیا کہ اللّٰہ پر میرا غیر متزلزل یقین اور اس کی مجھ سے محبت وہ قوت ہے جو مجھے مشکل دنوں سے گزارتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں اور یہ جان کر سکون حاصل کرتی ہوں کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے، اللّٰہ ہر چیلنج میں میری رہنمائی کرتا ہے اور مجھے طاقت سے نوازتا ہے۔

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ میرے راستے میں جو بھی آئے گا اس کا سامنا کرنے کے لیے یہی ایمان مجھے امید اور حوصلہ دیتا ہے، اللّٰہ کی محبت اور رحمت ہمیشہ غالب رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں