اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے:حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ کچھ مشترکات پر یکساں مؤقف بھی اختیار کریں گے اور ملاقاتیں بھی کریں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ الائنس میں شامل پارٹیاں بعد میں اپنی ’سیٹنگ‘ بنا لیتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں