سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، ٹیلی ویژن شخصیت نوجوت سنگھ سِدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے سخت پرہیز اور آیوروید کی مدد سے اسٹیج 4 کے کینسر کو 40 روز میں شکست دے دی۔
عوامی آگاہی کیلئےنوجوت سنگھ سِدھو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ نے کن چیزوں کی مدد سے کینسر سیلز کو ختم کیا۔
تاہم انھوں نے لوگوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی روٹین کو فالو کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔سدھو نے بتایا کہ انکی اہلیہ کی روز مرہ کھانے پینے میں لیموں پانی، کچی ہلدی، سیب کا سرکہ، نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال شامل ہوتا تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اہلیہ نے کینسر کو اس لئے شکست دی کہ وہ بہت زیادہ ڈسپلن اور روزمرہ کی زندگی میں روٹین کی سختی سے پابندی کرتی ہیں۔سدھو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جسم میں اندرونی سوزش اور کینسر ختم کرنے والی خوراک کا استعمال کرنے کے ساتھ کھانے صرف کوکونٹ آئل (کھوپرے کا تیل)، کولڈ پریسڈ آئل (نباتاتی تیل) یا پھر بادام کا تیل استعمال کرتی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ نوجوت کور صبح میں دار چینی، لونگ، گڑ اور الائچی کی چائے پیتی تھیں۔تاہم انھوں نے تنبیہ کی کہ ایسی کسی روٹین کو فالو کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کریں۔