اقتصادی تعاون تنظیم کے ممالک کیلئےلاہور سال 2027 کا “کیپٹل آف ٹورزم” قرار

لاہور (طاہر محمودسے)اقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے رکن ممالک کیلئے سال 2027 کیلئےلاہور کو ’’کیپٹل آف ٹورزم‘‘ قرار دیے جانے کے بعد پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں مختلف تقریبات جاری ہیں۔ اسی تناظر میں کراس روٹ (انٹرنیشنل) موٹر سائیکل کلب لاہور کی جانب سے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر نائٹ بائیک رایڈرز ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس ریلی میں ملک بھر کے مختلف بائیک رائیڈرز کلبوں کے ممبران نے شرکت کی۔ خوشی کے اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ شرکاء کیلئے مقامی ریستوران میں ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

چیئرمین سی آر سی مکرم ترین خان نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں متعدد بائیک رائیڈنگ کلب فعال ہیں جو بائیک رایڈنگ ٹورزم کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں دوسرے ممالک کے بائیک کلبز کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی جائے گی تاکہ پاکستان کی سیاحتی خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں