ایبٹ آباد:ہمارے 5 ہزار کارکن لاپتہ ہیں:بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہید کارکنوں کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آیا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہداء کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور شہداء کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔انھوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےہے۔ لوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کر بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں