لاہور/پنجاب (نمائندہ خصوصی) ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے اثرات سوئی نادرن گیس سسٹم پر بھی محسوس کیے جانے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ شروع ہو گئی ہے اور صارفین کو گیس کی کمی کا سامنا ہے۔
سوئی نادرن کے حکام نے بتایا کہ باقاعدہ لوڈ شیڈنگ کا شیڈول فی الحال جاری نہیں کیا گیا، تاہم سحری اور افطاری کے اوقات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ باقی اوقات میں گیس کا پریشر کم کر دیا گیا ہے، جس کے باعث گنجان آباد علاقوں میں گیس فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی کی سپلائی 800 ملین کیوبک فٹ سے کم ہو کر 200 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے، اور عید کے بعد حالات کا جائزہ لے کر آگے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

