ایران امریکا کشیدگی، برطانیہ کے 4 لڑاکا طیارے قطر میں تعینات

لندن(ایجنسیاں)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں برطانیہ نے قطر میں 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کر دیے ہیں۔ برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق طیاروں کی تعیناتی دفاعی مقاصد کے تحت کی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ کی جانب ایک بڑا بحری بیڑا روانہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کرے گا، تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا سخت جواب دے گا۔