تہران (ایجنسیاں) ایران اور روس نے خلیج عمان اور شمالی بحر ہند میں مشترکہ بحری مشقیں انجام دی ہیں۔ایرانی بحریہ کے ترجمان اور ریئر ایڈمرل حسن کے مطابق ان مشقوں میں دونوں ممالک کے بحری جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشقوں کا مقصد بحری سیکیورٹی کو فروغ دینا اور پائیدار بحری امور کو مستحکم کرنا ہے۔

