ایران جنگ سے برطانیہ میں ایک لاکھ افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

لندن (نمائندہ خصوصی)ایران جنگ کے برطانوی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے اور لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔ ماہر اقتصادیات کیمز اسمتھ کے مطابق اگر جنگ تین ماہ تک جاری رہی تو توانائی کے اخراجات سے نمٹنے کے لیے ورکرز چھٹی پر جانے پر مجبور ہوں گے اور اداروں کے مالکان نئی بھرتیاں بھی روک سکتے ہیں۔

برطانیہ میں بے روزگاری کی شرح پہلے ہی پانچ سال کی بلند ترین سطح 5.2 فیصد پر پہنچ چکی ہے، اور اگر جنگ تین ماہ تک جاری رہی تو یہ شرح 5.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کا خیال تھا کہ رواں برس دو مرتبہ شرح سود میں کمی سے معیشت کو سہارا ملتا، تاہم موجودہ صورتحال اس امید کو کمزور کر رہی ہے۔