اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ ایران غزہ اور بیروت کی طرح ختم ہوسکتا ہے۔وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وہ غزہ یا بیروت جیسا نظر آئے گا۔یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایک بڑے میزائل حملے کے بعد اپنے دیرینہ دشمن پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔
گیلنٹ نے ایک بیان میں ایران کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانیوں نے فضائیہ کی صلاحیتوں کو ہاتھ نہیں لگایا کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا، نہ ہی کوئی سکواڈرن ترتیب سے ہٹایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچانے کی محض کوشش ہمیں کارروائی سے باز رکھے گی، وہ غزہ اور بیروت کو دیکھ لے۔”ہم دفاع اور جارحیت دونوں میں مضبوط ہیں اور ہم اس کو عملی جامہ پہنائیں گے جس کے طریقے کا انتخاب ہم کرتے ہیں وقت کا تعین ہم کرتے ہیں اور جگہ کا نتخاب بھی ہمارا ہوتا ہے اور یہ چیزیں ہمارےلئے صرف ایک بیان یا صرف ایک سمت نہیں بلکہ ایک ورکنگ پلان ہیں۔