تہران(ایجنسیاں)ایران نے کینیڈا کی رائل کینیڈین نیوی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام کینیڈا کی جانب سے 2024 میں پاسدارانِ انقلاب گارڈز کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے جواب میں کیا گیا ہے۔
ایرانی موقف ہے کہ کینیڈا کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب گارڈز ایرانی فوج کا نظریاتی بازو ہیں اور انہیں دہشت گرد تنظیم قرار دینا بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے برخلاف ہے۔

